Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ صوبیہ نے شادی کی پیشکش ٹھکرا دی

 اداکارہ صوبیہ خان کو پاکستانی بزنس مین ملک مظفر نے شادی کی پیشکش کر دی۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ صوبیہ خان ان دنوں انگلینڈ میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کر رہی ہیں جہاں گوروں کے ساتھ پاکستانی تاجر مظفر ملک بھی اداکارہ صوبیہ خان کے مداح بن گئے اور ڈرامے کے اختتام پر انہوں نے اداکارہ کو شادی کی پیشکش بھی کر دی مگر اداکارہ نے یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ ان کا فی الوقت شادی کا کوئی ارادہ نہیں ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی صوبیہ خان کو متعدد بار شادی کی پیشکش ہو چکی ہیںجنہیں وہ ٹھکرا چکی ہیں۔
 

شیئر: