Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: فلیمنگومال میں آگ پر قابو پالیا گیا، 9افراد زخمی ہوئے

جدہ: محکمہ شہری دفاع نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدہ کے شاہراہ امیر ماجد(السبعین ) پر واقع فلیمنگو مال میں آتشزدگی کے باعث 9افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2خواتین اور 7مرد تھے۔ 4زخمیوں کی حالت نازک تھی جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ باقی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔ آتشزدگی کے باعث مال میں پھنس جانے والے ایک ہزار افراد کو نکال لیا گیا۔
مزید پڑھیں:فلیمنگو مال میں آگ لگ گئی
 محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے سبق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی اتوار کو شام7بجکر17منٹ پر لگی تھی۔ اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ امدادی ٹیمیں دو حصوں میں تقسیم ہوگئیں۔ ایک ٹیم آگ بھجانے کا کام کررہی تھی جبکہ دوسری مال میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکال رہی تھی۔ آتشزدگی کا مرکز مال کی دوسری منزل تھی۔ 
مزید پڑھیں:جدہ کے نئے کورنیش میں پاکستانی بچی ڈوب کر جاں بحق
 

شیئر: