Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی میں پناہ گزینوں کو رضا کارانہ واپسی کیلئے امداد

برلن ...جرمن حکومت نے پناہ گزینوں کورضاکارانہ طور پر وطن واپسی پر3 ہزار یورو تک نقد امدادکی پیشکش کی ہے۔ و زیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر نے کہا ہے کہ جن پناہ گزینوں کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہوچکی ہے انہیں رضاکارانہ طور پر وطن واپسی سے قبل نقد رقم دی جائے گی۔ جرمن اخبارسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے 3 ماہ میں واپس جانے والوں کو انفرادی طور پر ایک ہزار یورو جبکہ خاندان کے لئے3 ہزار یورو تک امدادی رقم ادا کی جائے گی۔ پناہ گزین اگلے سال فروری تک رضاکارانہ طور پروطن واپس جائیں گے تو انہیںایک سال تک گھر کے اخراجات کے لئے امداد بھی دی جا ئے گی۔پناہ گزین کو ابتدائی رقم کے ساتھ گھر کا کرایہ، گھرکی تعمیر نو اور بنیادی اخراجات کے لئے بھی مالی مدد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس انئی سکیم کا نام اب، اپنا وطن، اپنا مستقبل ہے۔

شیئر: