Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی: رہائشی عمارت میں میں آتشزدگی 4 افراد ہلاک

برلن .... جرمنی کے شہر زار بروکن میں ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ آگ لگنے کی وجوہ جاننے کےلئے تفتیش جاری ہے۔ آگ عمارت کی پہلی منزل سے شروع ہوئی اور اس نے بعدازاں عمارت کے دیگر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیاجس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص نے جان بچانے کےلئے بلڈنگ کی چھت سے چھلانگ لگائی جس کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو حکام متعدد افراد کی جانیں بچانے میں کامیاب رہے۔

شیئر: