Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی وزیر دفاع اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد...امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس پاکستان کے ایک روزہ دورے پر پیر کو اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزارت خارجہ و دفاع کے حکام نے استقبال کیا۔ مذاکرات میں خطے اور خاص طور پر افغانستان میں قیام امن کا موضوع ایجنڈا سرفہرست ہوگا۔ پاک، امریکہ تعلقات اور دو طرفہ امور پر بات چیت کی جائے گی ۔دہشت گردی کے خلاف اتحاد میں انٹیلی جنس شیئرنگ، مشترکہ مشقوں و دیگر معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان میں مزیدامریکی فوج کی تعیناتی پر ہماری اور امریکہ کی سوچ میں فرق ہے۔ اس معاملے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

شیئر: