Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی باکسر عامر خان پھر تنقید کی زد میں

لندن: پاکستانی نژادبرطانوی باکسر عامر خان ایک مرتبہ پھر متنازعہ بیان دے کر تنقید کی زد میں آگئے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ جس ثقافت سے تعلق رکھتے ہیں وہاں خواتین کاکام کھانابنانا اور گھر کی صفائی کرنا ہے۔ عامر خان اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے جھگڑے اور صلح کے باعث گزشتہ طویل عرصے سے خبروں میں ہیں۔دونوںکے درمیان صلح کے بعد خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ دونوں اب سکون سے اپنی زندگی گزاریں گے تاہم عامر خان نے پھر ایسا بیان داغ دیا جس سے وہ پھر خبروں کی ز د میںآ گئے ۔ ایک انٹرویو میں عامر نے کہا کہ جب وہ کام سے گھر واپس لوٹتے ہیں تو ان کی اہلیہ ان کے لیے کھانا بناتی ہیں کیونکہ یہ ان کا کام ہے۔ میں نے کبھی کھانا نہیں بنایا۔ ہماری ثقافت میں خواتین کا کام کھانا بنانا ہے اور وہ اس کام میں بہترین ہوتی ہیں جبکہ مرد محنت والے کام کرتے ہیں۔ 
مزید پڑھیں:کیا کوئی خاتون برطانیہ کی وزیراعظم رہیں،باکسرعامر مذاق بن گئے
پروگرام میں عامر خان کے ساتھ بات کرنے والے شخص نے کہا کہ گھر کاکام کرنا زیادہ محنت طلب ہوتا ہے میں جب اپنی جاب میں مصروف ہوتا ہوں تو بالکل نہیں تھکتا تاہم گھر کے کام کرتے وقت تھک جاتا ہوں۔ جب تک آپ گھر کے کام خود نہیں کریں گے تب تک آپ کو اندازہ نہیں ہوگا کہ یہ کتنا مشکل کام ہے۔ عامر خان نے جواب دیتے ہوئے کہا میرے گھر میں ڈش واشر اور واشنگ مشین ہے مجھے نہیں معلوم کہ انہیں استعمال کیسے کرتے ہیں، آج تک ان مشینوں کو چھوا بھی نہیں ۔ عامر خان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے کبھی کھانا نہیں بنایا کیونکہ ان کے گھر میں ان کی بہن، بیوی اور والدہ ہیں اور وہ یہ کام کرتی ہیں۔ عامر خان کے اس بیان پر سوشل میڈیا میں تنقید شروع ہو گئی۔ خواتین کی مختلف تنظیمیں بھی ان کے پیچھے پڑ گئی ہیں۔

شیئر: