Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب آپ خود بنائیں کنڈشنر

کنڈشنر کے بارے میں اکثر لوگوں کی رائے منفی ہوتی ہے حالانکہ یہ بالوں کو نئی زندگی دیتا ہے۔ ہمیشہ معیاری کنڈشنر خریدیں اور اگر آپ چاہیں تو گھر پر بھی ایک بہترین اور قابل بھروسہ کنڈشنر تیار کر سکتی ہیں۔
 گرم پانی میں گلاب کے پتے ڈال کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔ آدھا کیلا لیں اور اسے اچھی طرح کچل لیں۔ ایک ایک کھانے کا چمچ شہد اور زیتون کا تیل لیں ۔ ان چاروں اشیاء کو بلینڈر میں مکس کرلیں۔ اس آمیزے کا بالوں میں اچھی طرح مساج کریں اور اسے بالوں میں آدھے گھنٹے تک لگا رہنے دیں ۔ اچھی طرح لگانے کے بعد بالوں کے گرد گرم تولیہ لپیٹ لیں تو یہ بالوں کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہو گا۔
 پھر شیمپو سے اچھی طرح دھو لیں۔ بال خوبصورت اور چمک دار ہو جائیں گے۔ اگر تازہ آملہ کا مساج باقاعدگی سے کیا جائے تو اس کے شاندار نتائج سامنے آتے ہیں۔
مزید پڑھیں:کیا آپ ڈی ٹوکس واش کے بارے میں جانتے ہیں ؟

شیئر: