Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیمسنگ کمپنی کا نیا اسمارٹ فون لانچ

سیمسنگ اور چائنا ٹیلیکوم نے باہمی شراکت سے نیا اسمارٹ فون ڈبلیو 2018 لانچ کر دیا ہے۔ فون میں 4.2 انچ کی دو امولڈ اسکرینیں ، اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر ، مارش میلو آپریٹنگ سسٹم، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
فون میں 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون سے 30 فریم فی سیکنڈ کے حساب سے 4 کے ویڈیو بھی بنائی جاسکتی ہے۔ فون کی بیٹری 2300  ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔اسمارٹ فون کو کالے ، گولڈ اور سلور رنگ میں متعارف کروایا گیا ہے اور اس کی قیمت 15999 یان ہے۔
 

شیئر: