Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انقلاب حکومتیں نہیں عوام لاتے ہیں ، سروپا نند

چھندواڑہ ۔۔۔۔ ہندوؤں کے مذہبی رہنما سروپا نند سرسوتی نے مرکزی حکومت کی نوٹ بندی اور گڈز اینڈ سروس ٹیکس( جی ایس ٹی) کے نفاذ اور ملک میں انقلاب برپاکرنے کے دعوے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب حکومتیں نہیں بلکہ عوام لاتے ہیں ۔ سرسوتی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم حاصل کرکے ہی انسان اعلیٰ مرتبہ حاصل کرتا ہے ۔زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے ذریعے ان پر لگام نہیں لگائی جاسکتی ، مجرم کسی نہ کسی راستے  آزادی حاصل کرلے گا۔جرائم کو روکنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ لوگوں میں اخلاقی و مذہبی تعلیم کو فروغ دیا جائے، اسی سے برائی کا خاتمہ ممکن ہے۔

شیئر: