Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیری سوپ بنانے کی ترکیب

اجزا:
سرسوں کا تیل ، ایک چمچ 
سفید زیرہ ،آدھا چمچ 
بکرے کا گوشت (بغیر ہڈی )، 250 گرام 
پیاز ، آدھا کپ 
دار چینی، دو انچ کا ٹکڑا 
ثابت کالی مرچ،6 عدد
سونف ،ایک چمچ 
لونگ ،4 عدد
بڑی الائچی ،3 عدد
نمک ، حسب ذائقہ
سوکھے ادرک کا سفوف، ایک چمچ 
لہسن کی بوتھی ،ایک عدد
زعفران ،ایک چٹکی
دہی ،3 چوتھائی کپ 
ترکیب :
ایک دیگچی میں تیل گرم کریں۔ جب تیل تیز گرم ہو جائے تو اس میں زیرہ اور گوشت ڈال کر بھونیں اور آنچ تیز کر دیں۔ تیز آنچ پر تقریبا 5 منٹ تک گوشت تلنے کے بعد اس میں پیاز ڈال کر ایک منٹ تک فرائی کر یں۔ دوسری طرف ایک ململ کے کپڑے میں دار چینی ، کالی مرچ ، سونف ، لونگ اور بڑی الائچی ڈال کر پوٹلی بنا لیں اور اس پوٹلی کو دیگچی میں ڈال دیں ۔  اب نمک ، سوکھے ادرک کا سفوف ، لہسن کی پوتھی اور زعفران کے ساتھ چار کپ پانی دیگچی میں شامل کر دیں۔ اس مرکب کو تیز آنچ پر ڈھک کر پکائیں یہاں تک کہ گوشت اچھی طرح گل جائے۔ 
اب دیگچی چولہے سے اتار دیں اور ڈھکن ہٹا کر ٹھنڈا ہو نے کے لیے رکھ چھوڑیں۔ ٹھنڈا ہونے پر سب سے پہلے لہسن کی پوتھی نچوڑ کر گودا دیگچی میں ڈال دیں اور چھلکا ہٹا دیں۔ اب پوٹلی بھی نچوڑ دیں اور اسے اس کے اجزاسمیت پھینک دیں۔ اب دیگچی میں موجود گوشت کو نکال کر علیحدہ رکھ دیں۔ دہی ملانے کے بعد سوپ کو دوبارہ چولہے پر چڑھا کر ایک ابال دیں۔ اب دوبارہ گوشت کے ٹکڑے سوپ میں شامل کر دیں۔ مزیدار کشمیری سوپ تیار ہے۔ 
مزید پڑھیں:فرائڈ پراٹھا کیسے بنائیں ؟

شیئر: