Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فلم کو ایوارڈ

 
ریاض.... دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف آگہی فراہم کرنے والی سعودی فلم نے تیونس میں پہلا ایوارڈ جیت لیا۔ عرب وزرائے داخلہ کونسل کے سیکریٹری جنرل محمد بن کومان نے سعودی وفد کے سربراہ میجر جنرل غرم اللہ الزہرانی کو بہترین فلم ایوارڈ پیش کردیا۔ ایوارڈ کا اہتمام عرب وزرائے داخلہ کونسل جنرل سیکریٹریٹ نے کیا تھا۔یہ پروگرام تیونس میں عرب ممالک کے پولیس سربراہوں کے اجلاس کے پہلو بہ پہلو منعقد کیا گیا۔

شیئر: