Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیت المقدس کی اسلامی شناخت باقی ہے، شیخ سدیس

مکہ مکرمہ: حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اور حرم مکی شریف کے امام وخطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ بیت المقدس عرب اور اسلامی شہر ہے اور یہی اس کی شناخت باقی رہے گی۔ انہوں نے حرمین شریفین کے علمائ کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول اور تیسرا حرم شریف ہے ۔ یہ رسول اکرم کی جائے اسرائ بھی ہے۔مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کے حوالے سے سعودی عرب کا اصولی موقف ہے۔ بانی مملکت شاہ عبد العزیز سے لے کر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز تک مملکت کے تمام فرمانرواؤں نے قضیہ قدس کی حمایت کی ہے۔ 
بیت المقدس سے متعلق تمام خبریں ایک صفحہ پر پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: