ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کے پابند ہیں،ٹلرسن

 برسلز ۔۔۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں اور اسرائیل کیدرمیان امن مساعی کو آگے بڑھانے کے پابند ہیں۔برسلز میں نیٹو کے ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ ہمیں اب بھی یقین ہے کہ مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کا عمل آگے بڑھانے کا موقع موجود ہے۔ صدر نے مشرق وسطیٰ میں امن وامان کے قیام کے لیے ایک ٹیم بنا رکھی ہے جو اس باب میں کوششیں کررہی ہے۔صحافیوں نے ٹلرسن سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے پلان کی تفصیلات بتانے کی درخواست کی مگر انہوں نے کسی قسم کی تفصیل بتانے سے گریز کیا ہے۔
 
 

شیئر: