Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی صدر امریکی نائب صدر سے ملاقات نہیں کریں گے

بیت المقدس:فلسطین میں حکمران جماعت فتح تحریک نے کہا ہے کہ وہ امریکی نائب صدر مائک پنس کا استقبال نہیں کرے گی۔ جماعت کی مرکزی کمیٹی کے رکن جبریل رجوب نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس امریکی صدر کے نائب سے ملاقات نہیں کریں گے جن سے بیت لحم میں رواں مہینے کی 19تاریخ کو ملاقات طے ہے۔ 
مزید پڑھیں:فلسطین میں ہڑتال اور مظاہرے، حماس نے انتفاضہ کا اعلان کردیا
واضح رہے کہ پیشگی جدول کے مطابق ٹرمپ کے نائب فلسطین اور اسرائیل کا دورہ کریں گے اورجن کی بیت لحم میں فلسطینی صدر سے ملاقات طے ہے۔فلسطینی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی امریکی رہنما سے ملاقات نہیں کریں گے جب تک کا موقف ہے کہ بیت المقدس اسرائیل کا دار الحکومت ہے۔
مزید پڑھیں: امریکہ سلامتی کونسل کے رکن کے فرض سے دستبردار ہوگیا، فلسطینی دفتر خارجہ
 

شیئر: