Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صبیحہ خانم کی نواسی سارش امریکی پروگرام کی میزبان

امریکی نژاد پاکستانی اداکارہ سارش خان اب امریکی ٹی وی کے مشہور ڈانس شو کی میزبانی کریں گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فلم ' چین آئے نہ' میں اداکاری کرنےوالی اداکارہ و ماڈل سارش خان' یو ایس اے' ڈانس پروگرام کے دوسرے سیزن کی میزبانی کریں گی جہاں امریکی نوجوان رقاصوں کے درمیان مقابلے ہوں گے۔ سارش خان معروف امریکی ماڈل رہ چکی ہیں۔ وہ ماضی کی معروف اداکارہ صبیحہ خانم کی نواسی ہیں۔ سارش 2015 ءکا مس پاکستان یو ایس اے کا خطاب اپنے نام کرچکی ہے۔
 

شیئر: