Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈھاکا ڈائنامائٹس کی کامیابی،آفریدی مین آف دی میچ

ڈھاکا: شاہد آفریدی کی عمدہ آل راونڈ کارکردگی کی بدولت ڈھاکا ڈائنامائٹس نے کومیلا وکٹورینز کو 95 رنز سے باآسانی شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ کوالیفائر ون میچ میں ڈھاکا ڈائنامائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔ جس میں ایون لوئس نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 47، شاہد آفریدی نے 4 چھکوں کی مدد سے 30 اور کیرون پولارڈ نے3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ ڈیوائن براوو 2 وکٹیں لے سکے۔
مزید پڑھیں:پسندیدہ کھلاڑی شعیب نہیں ٹنڈولکر ہے، ثانیہ مرزا
جواب میں کومیلا وکٹورینز کی پوری ٹیم 18 اوورز میں 96 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔کومیلا کی اننگز کا آغاز ہی مایوس کن رہا جہاں مصدق حسین اور شکیب الحسن نے پہلے 2 اوورز میں لٹن داس اور جوز بٹلر کو آوٹ کر کے بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی جس کے بعد کومیلا کی ٹیم نہ سنبھل سکی۔تمیم اقبال 31، حسن علی 18 اور مہدی حسن 15 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 8 کھلاڑی ڈبل فگرمیں نہ پہنچ سکے۔شاہد آفریدی نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شکیب اور مصدق نے2،2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔بہترین آل راونڈ کارکردگی پر شاہد آفریدی کو مین آف دی میچ کااعزاز دیا گیا۔

شیئر: