Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں ملین مارچ کرینگے،سراج الحق

  کراچی...جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے بیت المقدس کا اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف کراچی میں ملین مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس عرب اور اسرائیل کا مسئلہ نہیں یہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔ٹرمپ کا فیصلہ عالم اسلام کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان ہے۔ کراچی سے جکارتہ تک مسلم امہ بیدار ہے۔ ٹرمپ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ٹرمپ امر یکہ کا گوربا چوف ثابت ہوگا۔ امر یکہ کے معاشی بائیکاٹ کا اعلان کیا جائے۔ جماعت اسلامی(حلقہ خواتین)کراچی کے تحت نیو ایم اے جناح روڈ پر بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے تحفظ کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے۔ یہ کوئی جذباتی بات نہیں ہمارے ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے۔کراچی امت مسلمہ کا دھڑکتا ہوا دل ہے۔پوری دنیا کی طرح یہاں کے عوام بھی جاگ رہے ہیں۔ 17دسمبر کو یونیورسٹی روڈ پر لاکھوں کی تعداد میں مردو خواتین بزرگ بچے اور جوان سڑکوں پر نکل کر ملین مارچ کریں گے۔ فلسطینی عوام کو یہ پیغام دیں گے کہ وہ تنہا نہیں۔ عالم اسلام ان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کر رہے ہیں۔عا لم اسلام اس فیصلے کو قبول نہیں کرے گا۔

شیئر: