Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی ریڈمی 5 اور ریڈمی 5 پلس لانچ

شیاؤمی کمپنی نے چائنہ میں منعقدہ تقریب میں دو نئے اسمارٹ فونز ریڈمی 5 اور ریڈمی 5 پلس لانچ کر دیے ہیں۔ دونوں اسمارٹ فونز میں فل ویو ڈسپلے اور بڑی بیٹریاں دی گئی ہیں۔ ریڈمی 5 میں 5.7 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ،آکٹا کور اسنیپ ڈریگون 450 پروسیسر،اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم،2 جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی سٹوریج اور 3 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔فنگر پرنٹ سنسر کو فون کے بیک پر شامل کیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ میں 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔  اسمارٹ فون کی بیٹری 3300 ملی ایمپئر آورز کی ہے۔
ریڈمی 5 پلس میں 5.9 ایچ ایچ ڈی ڈسپلے ، کالکوم اسنیپ ڈریگن 625 پروسیسر ، 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔فون کا کیمرہ سیٹ اپ ریڈمی 5 جیسا ہی ہے البتہ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ دونوں اسمارٹ فونز کو کالے، نیلے، پنک اور گولڈ رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔2 جی بی ریم کے ساتھ ریڈمی 5 کی قیمت 120 ڈالر اور 3 جی بی ریم کے ساتھ 135 ڈالر ہے۔3 جی بی ریم کے ساتھ ریڈمی 5 پلس کی قیمت 150 ڈالر اور 4 جی بی کے ساتھ 180 ڈالر ہے۔ دونوں فون 12 دسمبر سے فروخت کے لئے پیش کیے جائیں گے۔
 

شیئر: