Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا پاور لفٹنگ:پاکستان نے 5 گولڈ میڈل جیت لئے

سنگاپور: ایشیا پیسیفک پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی سانیہا غفور نے 57 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں 4 جبکہ ٹوئنکل سہیل نے 70 کلوگرام میں سونے کا ایک تمغہ جیت لیا۔سنگاپور میں جاری ان پاور لفٹنگ مقابلوں میں مجموعی طو رپر 5 گولڈ میڈل اپنے نام کر لئے، پاکستان کی سنیہا غفور نے 57 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں اسکواٹ، بینچ پریس، ڈیڈلفٹ اور مجموعی وزن میں گولڈ میڈل جیتے۔پاکستانی ویٹ لفٹر نے اسکواٹ میں 115، بینچ پریس میں 55 اور ڈیڈ لفٹ میں 110 کلو گرام وزن اٹھایا جبکہ مجموعی طور پر انہوں نے 280 کلووزن اٹھایا۔ پاکستان کی دوسری ونر ویٹ لفٹر ٹوئنکل سہیل تھیں جنہوںنے 70 کلوگرام کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا جس کے بعد پاکستان نے مجموعی طور پر 5 تمغے حاصل کرلئے ہیں۔ ٹوئنکل سہیل 2015 ءمیں بھی ایشین پاورلفٹنگ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرچکی ہیں۔ سنگاپور میں ہونے والے ایشین مقابلوں میں 4 خواتین اور 3 مرد پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

شیئر: