Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دکان میں گھس کر قیمتی طوطا چرالیا

نیویارک.....  پولیس ایک ایسے شخص کو تلاش کررہی ہے جس نے بروکلین میں پالتو پرندوں کی دکان پر ڈاکہ مارا اور 500ڈالر مالیت کا ایک طوطا پنجرے سے نکال کر اپنی بڑی سی جیب میں چھپالیا تاہم اسٹو رمیں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے اس کی یہ ساری حرکت فلمبند کرلی۔ وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ  چور نے ایک پیپر ٹاول پکڑا ۔ پنجرے کے قریب گیا اور  ایک بے یارو مدد گار طوطے پر ہاتھ صاف کیا۔ یہ طوطا زیادہ تر جنوبی امریکہ میں پایا جاتا ہے۔ پولیس کاکہناہے کہ اس چور کی عمر 20سے 30سال کے درمیان تھی۔ اب تک اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

شیئر: