Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران کا امپائر ریٹائر ہوچکا، کیپٹن صفدر

اسلام آباد... قومی اسمبلی کے رکن اورمسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا 28جولائی کا فیصلہ ریاست سے بہت بڑی زیادتی ہے۔ عمران خان بھول جائیں کہ ان کے نصیب میں اقتدار ہے ۔ ان کا امپائر ریٹائر ہوچکا ہے۔ عمران خان 2023 تک سڑکوں پر ہی رہیں گے۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ ریاست سے بہت بڑی زیادتی ہے۔ اللہ کی طرف سے آزمائش آتی رہتی ہے۔ اس امتحان سے نواز شریف کامیاب ہونگے تو قائداعظم کا پاکستان آگے بڑھائیں گے جس شخص کو نااہل کیا گیا اس نے وقت سے پہلے مختلف بحرانوں پر قابو پایا۔ نواز شریف سیاست میں موجود ہیں سیاست سے سیاستدانوں کو کوئی باہر نہیں نکال سکتا تاہم ان پر قائم کیسوں کے باعث قوم اور ملک کا بیش قیمتی وقت ضائع ہوگیا ۔ آج کے دور میں جو لیڈر ویژن لے کر اٹھتا ہے وہ لیٹ جاتا ہے۔ آج سی پیک لیٹ ہوگیا ہے۔ آج کا سفر اور گوادر لیٹ ہوگیا ہے۔ پاکستان کی ترقی اور جمہوری نظام کے ساتھ زیادتی ہوئی انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچایا جس کا قوم حساب مانگے گی ۔ ایک سوال پرکیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ عمران خان کا امپائر ریٹائر ہوکر بوڑھا ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کو کپتان کہلاتے ہیں میں اصل باوردی کپتان ہوں۔ میں نے سرحدوں کی حفاظت کی ہے جبکہ عمران نے مزے کئے ہیں۔

شیئر: