Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آزادی مفت میں نہیں ملتی، آرمی چیف

  راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آزادی مفت میں نہیں ملتی۔ اس کے لئے قوم کے بیٹوں کو قربانی دینا پڑتی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایک بیان میںشمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے شہید ہونے والے2جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج جوہم آزاد ہیں اپنے بیٹوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہیں ۔ آزادی کی قیمت چکانا پڑتی ہے۔ وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔

شیئر: