Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لو جہاد کی آڑ میں ہندو جاگرن منچ کا نوجوان پرتشدد

سنبھل۔۔۔۔لوجہاد کے نام پر لوگوں پر حملے اور مارپیٹ کے مقدمات میں روزانہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ یوپی کے شہر سنبھل میں ہندوجاگرن منچ والوں نے ایک مسلم نوجوان کو برہنہ کرکے زدو کو ب کیااور جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ اس حملے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔یہ واقعہ چندوسی کے گئوشالہ روڈ کا ہے جہاں رحمان نامی شخص میلے میں مصنوعی زیورات کی دکان لگاتا ہے۔میلے میں موجود ایک دلت دکاندار سے دوستی ہوگئی ۔ ایک روزدکاندار کی بیٹی سے رحمان کو باتیں کرتے ہوئے ہندوجاگرن منچ والوں نے دیکھ لیا جس پر انہوں نے رحمان کو بری طرح مارا پیٹا ۔ واقعہ کی رپورٹ درج کرانے پر پولیس نے  مسلم نوجوان کو ہی  جیل بھیج دیا۔

شیئر: