Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت

 
لاہور:پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر عمران بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہیں 2 برس کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔عمران بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ قائداعظم ٹرافی کے دوران لیا گیا تھا۔انہوں نے اپنا آخری فرسٹ کلاس میچ 2 نومبر کو سوئی گیس کی جانب سے واپڈا کے خلاف کھیلا تھا۔قوانین کے مطابق ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر عمران بٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے معطل کئے جانے کے ساتھ ساتھ 2 برس کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دسمبر 1995ءمیں پیدا ہونے والے عمران بٹ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین ہیں۔و ہ لاہور لائنز، لاہور قلندرز اور لاہور شالیمار کی ٹیموں کے ساتھ کھیل چکے ہیں۔

شیئر: