Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 10لیگ شارجہ میں آج شروع ہو گی

 
شارجہ: اپنی نوعیت کی پہلی ٹی ٹین لیگ آج سے شارجہ کرکٹ ا سٹیڈیم میں شروع ہو رہی ہے جس میں 6 ٹیمیں پنجابی لیجنڈز، بنگال ٹائیگرز، کیرالہ کنگز، مراٹھا عربیئنز، پختونز اور ٹیم سری لنکا شامل ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق لیگ کی ٹیم پنجابی لیجنڈز کی قیادت کر رہے ہیں۔ شاہد آفریدی ٹیم پختونز کے کپتان ہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اس لیگ میں بنگال ٹائیگرز کے کپتان ہیں۔واضح رہے کہ ٹی ٹین لیگ کا میزبان امارات کرکٹ بورڈ ہے اور اسے پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز کی حمایت حاصل ہے۔اس ٹی ٹین لیگ میں شریک سری لنکن ٹیم خود سری لنکن کرکٹ بورڈ نے منتخب کی ہے۔ لیگ میں پاکستان اور دیگر ممالک کے کئی کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں جن کا انتخاب آئی پی ایل اور پی ایس ایل کی طرز پر ڈرافٹنگ کے ذریعے کیا گیا ہے۔غیر ملکی کرکٹرز میں انگلینڈ کے ون ڈے کپتان این مورگن، ایلکس ہیلز، ہندکے وریندر سہواگ، ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سامی، کارلوس بریتھویٹ ، ڈیرن براوو، ڈیوائن براوو، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، تمیم اقبال اور نیوزی لینڈ کے لیوک رانچی قابل ذکر ہیں۔سابق کرکٹرز وسیم اکرم، وقار یونس، معین خان اور مشتاق احمد اس ایونٹ میں کوچز کے روپ میں نظر آئیں گے۔
 

شیئر: