Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: مقامی بینک سکوں کا لین دین کرنے کے پابند ہیں، سینٹرل بینک

ابوظبی: امارات کے تمام بینک سکوں کا لین دین کرنے کے پابند ہیں۔ وہ شہریوں اور تارکین سے سکے وصول کریں گے اور صارفین کی خواہش پر انہیں سکے فراہم کرنے کے بھی پابند ہیں۔یہ بات امارات کے سینٹرل بینک نے ملک کے تمام بینکوں کو جاری کرنے والی ہدایت میں کہی ہے۔ سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ بینکوں کی طرف سے سکے قبول نہ کرنا یا صارفین کی خواہش پر انہیں سکے فراہم نہ کرنا ملک کے قوانین کی خلاف ورزی ہے جس پر کارروائی ہوگی۔ 
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
اعلامیہ میں کہا گیا کہ شہریوں اور تارکین کی بڑی تعداد سکے کرنسی نوٹ میں بدلنے کے لئے سینٹرل بینک سے رجوع کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ مقامی بینک ان سے سکے وصول نہیں کرتے۔ سینٹرل بینک تمام بینکوں کو ہدایت کرتا ہے کہ ملک کے سکے قبول نہ کرنا یا صارفین کو فراہم نہ کرنا صریح خلاف ورزی ہے۔
رائے دیں: 2017ءمیں سعودی عرب کی اہم ترین خبر کیا تھی؟
 

شیئر: