Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حدیبیہ کیس ، نیب کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

  اسلام آباد..سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ کیس کو دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ نیب وکیل نے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں خلا ہے۔ ریفرنس کھولنے کی اجازت دی جائے۔ جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے کہ ریفرنس نہیں اپیل سن رہے ہیں۔ ہمیں اپیل میں تاخیر پر مطمئن کریں۔حدیبیہ پیپر ملز کیس میں شریف خاندان پر الزام ہے کہ انہوں نے 1990ءکی دہائی میں حدیبیہ پیپر ملز کے ذریعے 1.24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی۔

شیئر: