Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، عادل الجبیر

ریاض۔۔۔۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب نے تعلقات استوار نہیں کئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب القدس پر امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرچکا ہے۔ الجبیر نے فرانس 24چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ القدس سے متعلق سعودی عرب کا موقف بالکل واضح ہے ۔ ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عرب امن فارمولے کے مطابق 2ریاستی حل کو ضروری سمجھتے ہیں۔ بالآخر 67ء کی حدود کے اندر فلسطینی ریاست قائم ہوگی۔ مشرقی القدس اس کا دارالحکومت ہوگا۔ اس سے مختلف کوئی بھی بات کوئی معنی نہیں رکھتی۔

شیئر: