Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشز سیریز: اسمتھ انگلش بولرز کے سامنے ڈٹ گئے

پرتھ: آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین تیسرے ایشز ٹیسٹ میں اسٹیون اسمتھ کی عمدہ اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے اور انگلینڈ کی پہلی اننگز کے اسکور 403 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے 3 وکٹوں پر 203 رنز بنا لیے ہیں۔ ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ نے پہلی نامکمل اننگز 305 رنز 4 کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی تو ڈیوڈ ملان 110 اور جونی بیئرسٹو 75 رنز پر ناٹ آوٹ تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے اسکور 368 رنز تک پہنچا دیا لیکن اسی اسکور پر نیتھن لایون نے ڈیوڈ ملان کے کیریئر کی بہترین 140 رنز کی اننگز کا خاتمہ کر کے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلائی، ملان اور بیئراسٹو کے درمیان 237 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم ہوئی۔ملان کے آوٹ ہونے کے ساتھ انگلش بیٹنگ لائن یکدم گر گئی اور 403 رنزپرآوٹ ہو گئی۔جونی بیئراسٹو نے چوتھی ٹیسٹ سنچری 119 رنز بنا ئے۔آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے4، جوش ہیزل و±ڈ نے3 اور پیٹ کمنز نے2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں آسٹریلین اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بین کرافٹ نے ٹیم کو 44 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن دونوں ہی کھلاڑی بالترتیب 22 اور 25 رنز بنانے کے بعد اوورٹن کی وکٹ بن گئے۔55 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد عثمان خواجہ اور کپتان اسٹیون اسمتھ وکٹ پر آئے۔ دونوں نے تیسری وکٹ کیلئے 124 رنز بناکر ابتدائی نقصان کا ازالہ کیا لیکن کرس ووکس نے 50 رنز بنانے والے عثمان خواجہ کو آوٹ کر کے اس اہم شراکت کا خاتمہ کردیا۔ آسٹریلیا نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنا لیے تھے اور اسے انگلینڈ کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید 200 رنز درکار ہیں۔ کپتان اسٹیون اسمتھ نے 92 رنز بنائے ہیں اورشان مارش ان کا ساتھ نبھا رہے ہیں۔5ٹیسٹ کی ایشز سیریزمیں آسٹریلیا کو 2-0 کی برتری حاصل ہے۔

شیئر: