Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوٹل کی پہلی سالگرہ پر پبلسٹی کا انوکھا طریقہ

    پرتھ۔ ۔۔۔۔۔۔آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں  ہوٹل مالکان نے  اپنے ہوٹل کی  پبلسٹی کیلئے انوکھا  طریقہ اپنایا۔  باقاعدہ قرعہ اندازی کے ذریعے ایک جوڑے کو چنا گیا جس نے  ہوٹل کی لابی میں  بسیرہ کیا اور انہیں  ہوٹل آنے والے مہمان  اور  عملہ  دیکھتا رہا کہ وہ کیا کھا پی رہے ہیں اور کس طرح سوتے  ہیں۔ اس جوڑے کو  شہر میں  سڑک پر  چنا گیا تھا  اور ان سے کہا گیا تھا کہ  کیا وہ پیسہ خرچ کئے بغیر  ہوٹل کی پہلی سالگرہ پر  کوئی تجربہ کرنا چاہتے ہیں؟  انہیں لابی میں  وقت گزارنا ہوگا  اور  ہوٹل کے کسی کمرے میں انہیں کوئی جگہ نہیں دی جائے گی۔  اس جوڑے نے  لابی میں ہی  بیوٹی تھراپسٹ سے مساج کرایا ، رات کا کھانا کھایا اور  رات بھی وہیں بسر کی۔

شیئر: