Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری دیوی کا روس میں پرتپاک استقبال

بالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ سری دیوی کے چرچے ہندوستان میں تو ہیں ہی ،اداکارہ کے لاکھوں مداح بیرون ملک بھی ہیں جو سری دیوی کو ان کی مشہور فلموں اور ان کی بہترین اداکاری کے باعث پسند کرتے ہیں۔ سری دیوی کی فلم 'موم ' روس کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے جسکے پریمیئر کے موقع پر سری دیوی روس کے شہر ماسکو پہنچیں ۔اپنی من پسند بالی وڈ اداکارہ کو دیکھ کر مداحوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ سری دیوی نے اپنے مداحوں کو آٹوگراف بھی دیئے ۔ ذرائع کے مطابق سری دیوی کی فلم ' موم' کو روسی زبان پیش کیاجارہاہے۔ سری دیوی ان دنوں اپنے شوہر بونی کپور اور چھوٹی بیٹی خوشی کےساتھ ماسکو میں موجود ہیں۔
 

شیئر: