Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ کرکٹ لیگ : الحطیم الیون اور طیبہ الیون فائنل میں

 
مدینہ کرکٹ لیگ میں سعودی کرکٹ سینٹر کی اسپانسر شپ میں کھیلے جانے والے ایس سی سی ٹی ٹوئنٹی کپ کے آٹھویںہفتے مےں سیمی فائنل میچز کھیلے گئے، جس میں الحطیم الیون نے مدینہ ایگل کو 83رنز سے اور طیبہ الیون نے پاک یونائیٹڈکو8 رنز سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔ سیمی فائنل میچ مےںالحطیم الیون نے مدینہ ایگل کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز بنائے جس میں ابتدائی بلے بازوں نے مدینہ ایگل کے بولروں کو خاطر مےں نہ لاتے ہوئے 200 رنز کی پارٹنرشپ فراہم کی۔ مدثر فضل نے اپنی سابقہ پرفارمنس کوبرقرار رکھتے ہوئے 33 گیندوں پر 95 رنز بنائے جس میں دس چھکے اور سات چھکے شامل تھے جبکہ خالد بھٹی نے دس چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے۔ اسکے علاوہ حماد سعید نے 37 اور ارسلان نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔بڑے ہدف کے تعاقب میں مدینہ ایگل کی ٹیم خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز ہی بنا پائی جس میں ہاشم 36 اور حیدر نے 27 رنز بناکر نمایاں رہے، الحطیم الیون کی جانب سے حماد سعید نے 28 رنز اور وسیم خان نے 21 رنز کے عوض 3، 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
دوسرے سیمی فائنل میں طیبہ الیون نے پاک یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز کا ہدف دیا جس میں عمر سہیل نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 38 گیندوں پر 10چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 89، برکت نے 36اور مدنی نے 30 رنز بنائے۔ پاک یونائیٹڈ کی جانب سے عمران ، اجمل ، بلال اور آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جوابی بیٹنگ میں پاک یونائیٹڈ کی ٹیم انڈر پریشر نظر آئی اور کوئی بھی کھلاڑی بڑی پارٹنر شپ قائم کرنے میں ناکام رہا۔ ٹیم مقررہ اوورز میں 205 رنز ہی بنا پائی جس میں کاشف اعوان نے 47، عباس ندوی نے 30اور بلال نے 28 رنز بنائے، طیبہ الیون کی جانب سے اکرم اور عبداللہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
 
 

شیئر: