Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنے جسم اور دماغ کو یوگا کی مدد سے پرسکون بنائیں

آج کی مشینی زندگی ذہنی اور جسمانی صحت کو بری طرح سے متاثر کر رہی ہے . ہم  چوبیس گھنٹے اپنی ذمہ داریوں کو نمٹانے کے چکر میں اپنی صحت کو یکسر نظر انداز کر دیتے ہیں . یہ منفی طرز زندگی  انسان کو کاہلی ،  بے یقینی ، مایوسی اور قنوطیت کا شکار بنا دیتا ہے .  یہ انسانی نفسیات کے لیے خطر ناک ثابت ہوتا ہے . اگر آپ بھی ان مسائل سے دوچار ہیں تو اس ذہنی اور جسمانی دباؤ کو ختم کریں اور ذہنی آسودگی حاصل کرنے کی کوشش کریں . 
یوگا ایک طرف  تو آپ کو آکسیجن کی وافر مقدار میں سانس لینے کا موقع فراہم کرتا ہے  تو دوسری طرف آپ کو ذہنی سکون فراہم کرتا ہے . یہ ذہنی تناؤ اور پریشانی  کو دور کرتا ہے . لازم نہیں کہ  ڈپریشن  اور ذہنی انتشار کو کیمیائی ادویات کے ذریعے حل کیا جائے  آپ یوگا کی مدد سے بھی ذہنی اسودگی کے بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں . 
یوگا کرنے سے دماغ پر سکون حالت میں آجاتا ہے جو جسم کو پر سکون کر دیتا ہے . یہ پریشانیوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ مسلز کی لچک میں اضافہ اور دماغ سے برے اور پریشان کن خیالات کو صاف کرنے میں مدد دیتا ہے . 
چونکہ یوگا  کرنے سے بہت سی توانائی حاصل ہوتی ہے  لہذا دن میں کم از کم آدھا گھنٹہ یوگا کرنا صحت کے لیے بے حد اہم ہے ۔
 

شیئر: