Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے انر 9 لائٹ پیش کردیا گیا

ہواوے کمپنی نے چائنا میں منعقدہ تقریب میں اپنا نیا اسمارٹ فون آنر 9 لائٹ متعارف کروا دیا ہے۔ فون میں 5.65 انچ ڈسپلے ،آکٹا کور کرن 659 پروسیسر اور فرنٹ اور بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ فون اینڈرائیڈ اوریو سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔فون کو 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج ، 4 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج کے تین آپشنز میں متعارف کروایا گیا ہے۔آنر 9 لائٹ کے فرنٹ اور بیک پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکزل کا کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس سے 1080p ویڈیوز بھی ریکارڈ کی جا سکتی ہیں۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 182 ڈالر ، 4 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 227 ڈالر جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ خون کی قیمت 273 ڈالر ہے۔اسمارٹ فون کو نیوی بلیو ، سیگل گرے ، کالے اور سفید رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی فروخت 26 دسمبر سے چائنامیں شروع ہوگی۔
مزید پڑھیں :ووڈافون کمپنی کا آئیٹل اے 20 اسمارٹ فون لانچ
 

شیئر: