Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناخنوں کو بنائیں مضبوط اور خوبصورت‎

ناخنوں کو مضبوط اور خوبصورت بنانے کے لیے  سب سے پہلےاپنی خوراک  پر توجہ دیں  کیونکہ جو آپ کھاتے ہیں وہ باقی جسم کی طرح ناخنوں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے . ایسی غذائیں استعمال کریں جن میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہو   . وٹامن سی کی کمی کی صورت میں آپ سپلیمنٹ بھی لے سکتے ہیں . 
کسی اچھے موسچرائزر کا استعمال کریں  تاکہ آپ کی جلد اور ناخن خشک نہ پڑ جائیں . ناریل کا تیل ناخنوں اور کیوٹیکل  کو نم اور تروتازہ رکھنے کے لیے بہترین ہے . 
ایسی نیل پالش کا استعمال نہ کریں جو ناخنوں کو نقصان پہنچانے والی ہو اور جس میں ٹولین ، ڈائی بیوٹائیل پھیتھالیٹ  ،  کیمفور اور فورم ایلڈی ہائیڈ  شامل ہوں  . نیل پالش خریدنے سے پہلے اس پر موجود لیبل اور اجزاء ضرور پڑھ لیں . 
نیل پالش ہٹانے کے لیے کسی اچھے ریموور کا استعمال کریں . 
دو چمچ کیسٹر آئل ، دو چمچ نمک اور  ایک چمچ ویٹ جرم آئل  مکس کر کے اسے ناخنوں پر آہستگی سے ملیں . 5-3 منٹ تک لگا رہنے دیں .  اسکا باقاعدہ استعمال ناخنوں کو مضبوط اور چمک  دار بناتا ہے .
 

شیئر: