Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانپور میں تاجروں نے خود کو جی ایس ٹی سے باہر کرنے کی مہم چھیڑ دی

    لکھنؤ- - - - کان پور  کے تاجر جی ایس ٹی سے خود کو  باہر کرنے کیلئے  کافی عرصہ سے کوشش کررہے ہیں۔ جی ایس ٹی نافذ کئے جاتے وقت کونسل نے بھی کہا تھا کہ جو لوگ اس کے دائرے میں نہیں آتے انہیں اس  سے باہر کردیا جائے گا لیکن جی ایس ٹی سے باہر جانا  تاجروں کیلئے آسان نہیں ہوگا۔ ان کے اب تک کے کاروبار کی جانچ تو ہوگی ہی کاروبار سے  وابستہ دیگر  اخراجات کو  بھی دیکھا جائے گا۔  وَیٹ میں شامل کاروباریوں کو   لازماً جی ایس ٹی میں شامل ہونا تھا۔  اس کے تحت بہت سے  ایسے کاروباری بھی  جی ایس ٹی میں درج ہوگئے، جن کا کاروبار 20  لاکھ روپے سالانہ سے کم ہے۔ ابتدا کے کئی  ماہ تو جی ایس ٹی سے  باہر جانے کا آپشن ہی پورٹل پر نہیں نظر آرہا تھا، اب یہ لنک پورٹل پر آیا ہے  تو بڑی  تعداد میں    درخواستیں   آئی ہیں۔  درخواستوں کو دیکھتے ہوئے افسران پریشان ہیں۔ جی ایس ٹی میں آئے تاجروں کو وہ اتنی آسانی سے باہر نہیں جانے دینا چاہتے۔ اس کیلئے  افسران سبھی کاروباریوں کی جانچ کرانا چاہتے ہیں کہ کہیں وہ غلط طریقے سے خود کو جی ایس ٹی کے باہر تو نہیں کررہے ۔  کمرشل ٹیکس کمشنر مکیش میشرام نے حکم دیا ہے کہ ان کاروباریوں نے ای وے بل سے کتنا مال منگایا اور اسے کس طرح بیچا اس کی جانچ کی جائے۔ اس کے  علاوہ  ان کے بجلی کنکشن کا لوڈ کتنا ہے  اور کتنا بل آرہا ہے  اس کی بھی جانچ ہو۔ کاروباری  اخراجات کی بھی  جانچ کی جائے گی جس کی  بناء پر کاروبار کتنا   بڑا ہے  اس کا صحیح اندازہ لگایا جاسکے۔

شیئر: