Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب گھوڑے پر نہیں جائیگی بارات!

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی حکومت نے ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ اسکے مطابق شادی کے وقت دولہا گھوڑے پر بارات لیکر نہیں جاسکے گا۔ اس کا سبب یہ ہے کہ دہلی کے گھوڑوں میں سنکرامک نامی جان لیوا بیماری کے بارے میں معلومات حاصل ہونے کے بعد حکومت نے گھوڑوں پر بارات لے جانے کی ممانعت کردی۔ یہ مہلک بیماری جانوروں سے انسانوں میں بھی منتقل ہوسکتی ہے۔ دہلی حکومت کے ترقیاتی کمشنر منیش سسودیا نے اس بارے میں بتایا کہ گھوڑوں میں ہونیوالی اس گلینڈربیماری سے ان کے جسم پر زخم ہوجاتے ہیں اور ناک سے جھاگ آنے لگتا ہے ۔اگر یہ بڑھ جائے تو گھوڑوں کو ہلاک کرنا پڑتا ہے۔ دہلی پولیس نے تمام گھوڑے والوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے گھوڑوں کا معائنہ کروائیں۔

شیئر: