Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#تمہاری_محنت مہم میں محنت کشوں کا اعتراف

کالٹکس پاکستان نے محنت کشوں اور مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے #تمہاری_محنت مہم کا آغاز کیا جو کچھ ہی دیر میں ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔پاکستانی قوم ایک خدا ترس قوم ہے جو مدد کے جذبے سے سرشار رہتی  ہے۔ ٹویٹر پر یہ ہیش ٹیگ جاری ہوتے ہی صارفین نے اس میں بھرپور حصہ لیا اور جمعرات کے دن اسے پاکستان کا نمبر ون ٹرینڈ بنا ڈالا۔اس ہیش ٹیگ میں صارفین نے ہر طبقے کے محنتی اور مزدور لوگوں کی خدمات کو سراہا اور انہیں ملک کا قیمتی سرمایا قرار دیا۔
مزید پڑھیں:#شہید_محترمہ_بینظیر_بھٹو_کی_یاد_میں
کالٹکس پاکستان نے ایک نوجوان لڑکے کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ جمیل کھانے کی ترسیل کرنے والاایک بچہ ہے،وہ اپنے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لیے آدھی رات تک آرڈرز پہنچاتا ہے۔ان سردیوںمیں جمیل اور اس جیسے باقی موٹر سائیکل سواروں کی کوششوں کو سراہتے ہیںجو سرد موسم میں بھی لگن کے ساتھ اپنی نوکری سرانجام دے رہے ہیں۔ #تمہاری_محنت کو کالٹکس کا سلام۔
پاکستانی صارف سعد یونس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا"#تمہاری_محنت مہم میں میں ان لوگوں کے بارے میں بات کرنا چاہوں گا جنہیں ہم نظر انداز کر دیتے ہیں۔جب ہم سکون سے سو رہے ہوتے ہیں، وہ سردی میں باہر کام کررہے ہوتے ہیں،ہم ان کی محنت کا اعتراف نہیں کرتے گویا وہ اسی کام کے لیے پیدا ہوئے ہوں۔
عزیر کھوکھر نے کہا کہ اگر آپ محنت صرف اپنے لیے کرتے ہیں تو آپ کچھ نہیں کر رہے۔
سمیر یوسف باجوہ نے اس ہیش ٹیگ میں لکھاکہ بہت سے خاموش محنتی لوگ ہیں جن پر ہم نظر بھی نہیں ڈالتے لیکن ان کے نہ ہونے سے ہمارا جینا محال ہو سکتا ہے۔مثلا گلی محلہ صاف کرنے والوں سے لے کے ٹریفک وارڈنز،ان سب کو سلام۔
”خانی“ ایک دن میں 10لاکھ ویوز
فاطمہ ملک نے کہاکہ یہ وقت ہے کہ ہم  ان کی حوصلہ افزائی کریں، ان کی کوششوں کا اقرار کرتے ہوئے اور انہیں وہ عزت دیں جس کے وہ حقدار ہیں، چاہے وہ ٹریفک پولیس کا آدمی کیوں نہ ہو جو موسم گرما کی تپش اور سردیوں کی سرد ہواؤں میں ہمیشہ کھڑے رہتے ہیںیا دودھ والا جو پورے شہر میں جاتا ہےیا چاہے وہ اخبار والاہو جوہر روز صبح سویرے اٹھتا ہے، روز کی تازہ خبریں آپ کے دروازے پر پہنچاتا ہے،ہمارے اردگرد تمام سپر ہیروز موجود ہیں۔
صنوبر عباسی نے گیٹ پر کھڑے گارڈ کی تصویر کے ساتھ ٹویٹ کیا:جیسے ہم رمضان میں دوسروں کا خیال کرتے ہیں،اسی طرح سال بھر ان محنت کشوں کی حوصولہ افزائی کریں۔
مزید پڑھیں:#ویرشکا_کی_شادی، ٹویٹر پر عالمی ٹرینڈ
 

شیئر: