Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالوں کو خوبصورت رنگوں میں رنگیں ‎

خوبصورت بال حسن کی علامت سمجھے جاتے ہیں  اور فیشن کی دنیا میں ایک سے ایک نیا ہیئر اسٹائل  اور ہیئر ڈائی متعارف کروائے جا رہے ہیں .  براؤن اور سنہری بال جو کبھی انگریزوں کی پہچان تھے اب مشرق میں بھی ہر خاتون کی دسترس میں ہیں .  بلونڈ ، گولڈن ، ہنی بلونڈ ،  چیسٹ نٹ براؤن اور رنگین ہائی لائٹس  ہیئر کلرز نے مشرق اور مغرب کی تفریق کو ختم کر دیا ہے  اور یہ تمام رنگ جدید فیشن ٹرینڈ کا حصہ ہیں . لیکن ہر طرح کے فیشن کو محض آنکھیں بند کر کے نہ اپنا لیں . خاص طور پر بال ڈائی کرنے سے پہلے یہ خیال ضرور رکھیں کہ  ان ڈائی کا  بے حد استعمال بالوں کر کمزور اور  خراب کرسکتا ہے . اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ آپ کی رنگت کے مطابق کون سا ہیئر کلر آپ پر جچے گا . غلط رنگ کا انتخاب بالوں کے ساتھ ساتھ شخصیت کو بھی ایک مذاق بنا دیتا ہے . 
اگر آپ گوری رنگت کے حامل ہیں تو براؤن کے ہلکے اور درمیانے شیڈز ، پلاٹینم بلاونڈ اور  لائٹ بلونڈ  کا انتخاب کریں جبکہ کوپر ،  شہدی اور گولڈن بلونڈ بالکل اختیار نہ کریں . اگر آپ کی رنگت گندمی ہے  تو آپ پر ایش براؤن اور پلاٹینم بلونڈ رنگ خوب جچے گا  جبکہ سانولی رنگت کی حامل خواتین  ڈارک براون سیاہ ، میدیم چاکلیٹ براوٗن  ، ایسپریسورنگ اور ماہوگنی ہیئر ڈائز کا انتخاب کریں ۔ 
یاد رکھیں محض من پسند ہیئر کلر اپنا لینا ہی اعلیٰ ذوق کا اظہار نہیں بلکہ رنگت کے مطابق درست ہیئر ڈائی کا انتخاب بھی ضروری ہے ۔ 

شیئر: