Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان میں روبوٹ کی شکل کی بجلی سے چلنے والی کار تیار

 ٹوکیو..... جاپان میں ایک ایسی بجلی سے چلنے والی کار تیار کی گئی ہے جو تہہ بھی کی جاسکتی ہے۔ یہ کار ایک روبوٹ کی شکل کی ہے۔ اسکی قیمت 52ہزار پونڈ (70ہزار ڈالر ) ہے۔ کمپنی نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ اسے سڑکوں پر چلانے کی اجازت دے تاکہ اسے فروخت کیا جاسکے۔اس قسم کی شکل کے روبوٹ جاپان میں ایک فلم میں استعمال ہوئے تھے۔ اسکاڈیزائن ٹوکیو میں قائم ایک فرم نے بنایا ہے۔ جاپان او ربیرون ملک سے اس کے آرڈر ملنا پہلے ہی شروع ہوچکے ہیں جبکہ بیرون ملک ایک ایئرپورٹ حکام نے کہا ہے کہ وہ اسے اپنے ایئرپورٹ پر استعمال کرنے کیلئے خریدے گا۔

شیئر: