Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی کمپنی نے انگوٹھے سے بھی کم لمبا موبائل فون تیار کرلیا

لندن .... امریکی تاجر کی طرف سے دنیا کا سب سے چھوٹا موبائل فون متعارف کرانے کے محض ایک ہفتے بعد ہی ایک برطانوی کمپنی نے بھی دنیا کا چھوٹا ترین موبائل تیارکرکے متعارف کرادیا۔نصف انچ اسکرین کے حامل اس موبائل کا وزن 13 گرام ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی کمپنی نے کا سب سے چھوٹا اور قابلِ استعمال موبائل فون بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جس کی اسکرین نصف انچ،وزن 13 گرام جبکہ اس کی لمبائی بالغ انسان کے انگوٹھے سے بھی کم ہے، لیکن منفی بات یہ ہے کہ یہ ٹوجی نیٹ ورک سے آگے کے نیٹ ورک پر کام نہیں کرتا اور یہ نیٹ ورک دنیا بھر میں تیزی سے ختم ہورہا ہے۔کمپنی نے دعویٰ کیاہے کہ یہ ایمرجنسی میں استعمال کرنے والا فون ہے اور کسی بھی طرح جدید ترین اسمارٹ فون کی جگہ نہیں لے سکتا۔یہ فون ٹو جی نیٹ ورک پر کام کرتا ہے اور یہ سروس امریکہ، برطانیہ ، کینیڈا، یورپ اور ایشیا کے بعض ممالک میں ختم ہورہی ہے۔دوسری جانب تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ یہ اتنا چھوٹا ہے کہ اس پر ایس ایم ایس ٹائپ کرنا اور فون کرنا قدرے مشکل ہے۔ اس فون کا نام زینکو ٹائنی ٹی ون رکھا گیا ہے، موبائل فون کا وزن5 روپے کے 2 عدد پاکستانی سکوں کے برابر ہے۔ موبائل کی اسکرین ریزولیوشن صرف64x32 پکسل ہے۔ اس کی بیٹری کی قوت 200 ایم اے ایچ ہے جو 3 دن چلتی ہے اور 180 منٹ تک بات کی سہولت فراہم کرتی ہے۔فون بک میں 300 نمبر اور میسج فولڈر میں صرف 50 پیغامات ہی رکھے جاسکتے ہیں۔

شیئر: