Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز بگ بیش لیگ: سڈنی تھنڈر اور برسبین ہیٹ کی جیت

 
ایڈیلیڈ :ویمنز بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر اور برسبین ہیٹ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے لیگ کے میچ میں سڈنی تھنڈر نے ہوبارٹ ہریکینز کو 8 وکٹوں سے ہرایا۔ فاتح ٹیم نے 98 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ دوسرے میچ میں برسبین ہیٹ نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ برسبین ہیٹ نے ایڈیلیڈ کی طرف سے دیا گیا 120 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ بیتھ مونی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 81 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انہیں میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ 

شیئر: