Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں نئے سال کا جشن

َکراچی .... الوداع 2017، خوش آمدید 2018 کے نعروں کے ساتھ ہی دنیا بھر میں نئے سال کاجشن منایا گیا۔ جب جب او رجہاں جہاں گھڑیاں 12بجاتی رہیں تب تب ان شہروں کی سڑکوں پر عوام کا سمندر امڈتا رہا۔ پاکستان میں بھی شہریوں نے مختلف مقامات پر سال کے آخری سورج کے ڈوبنے کے مناظر دیکھے۔ کراچی میں ساحل سمندر پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔دریں اثناء نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، کوریا، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ سمیت متعدد ملکوں میں سال نو کی تقریبات شروع ہوگئیں۔ اس موقع پر آتشبازی کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ آکلینڈ کا اسکائی ٹاور اور سڈنی کا ہاربر برج رنگ و نور میں نہا گیا۔ برج خلیفہ اور ریڈ اسکوائر سمیت دنیا کی ہر بڑی عمارت کو سجایاگیا تھا۔ 

شیئر: