Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رہیں لمبے عرصے تک جوان اور خوبصورت

خوراک صحت  کے ساتھ ساتھ شخصیت اور عمر پر بھی اثرانداز ہوتی ہے متوازن خوراک  آپ کو بغیر کسی پلاسٹک سرجری اور ادویات کے استعمال کے لمبے عرصے  تک جوان اور خوبصورت بنا سکتی ہے ۔  مثال کے طور پر گاجر میں بیٹاکیروٹین کثرت سے پایا جاتا ہے جو جلد کو تازگی بخشتا ہے اور جھریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔ اسی طرح مالٹے میں موجود وٹامن سی لمبے عرصے تک جوانی کے تاثر کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے اسٹرابیری یا بلیوبیریز مجموعی صحت کے ساتھ ساتھ جلد کی چمک میں اضافہ اور جھریوں کےا مکان کو دور کرنے میں مدد دیتی ہیں یہ حافظے کو بھی بہتر بناتی ہیں اور یاداشت کی کمزوری سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں ۔  مچھلی میں پایا جانے والا اومیگا تھری  فیٹی ایسڈ  جلد کو شاداب اور تروتازہ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور جلد کی خشکی کو دور کرکے اسے قبل از وقت بڑھاپے سے بچاتا ہے اس کے علاوہ سرخ انگور کے چھلکے جلد کو نرم لچکدار اور صاف ظاہر کرتے ہیں اور چہرے کو سورج کی شعاوٗں  سے تحفظ فراہم کرتے ہیں ۔
 

شیئر: