Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادہ ممالک ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کے حامی

انقرہ۔۔۔ ترک وزیرخارجہ مولود چاؤش اولو نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے زیادہ تر رکن ممالک ترکی کی اس بلاک میں شمولیت کے حامی ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے سال میں جرمنی کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئیگی۔ چاؤش اولو نے کہا کہ اگر یورپی یونین یہ فیصلہ کرتی ہے کہ ترکی کی رکنیت کی درخواست پر پیشرفت نہ ہو، تو یہ اس کی مرضی، مگر انقرہ حکومت اب بھی یہی سمجھتی ہے کہ ترکی کو یورپی یونین کا مکمل رکن ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صرف جرمنی، آسٹریا اور ڈنمارک یورپی یونین میں ترکی کی رکنیت کی مخالفت کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :نقل مکانی کے اسباب کی چھان بین کی ضرورت ہے، یلدرم
 

شیئر: