Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمانوں میں اضافوں کی جزوی تردید

ریاض ....محکمہ ٹریفک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں واضح کیاکہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانوں میں اضافوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے صوتی پیغامات درست نہیں۔ ان میں بہت سارے مغالطے ہیں۔ یہ پیغام ٹھیک نہیں۔ صوتی پیغام میں ایک شخص لوگوں سے کہہ رہا ہے کہ اسکا ایک رشتہ دار 160کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا ۔اسے حراست میں لے لیاگیا۔ 3500ریال جرمانہ کیا گیا۔ گاڑی 7دن کیلئے ضبط کرلی گئی۔3 دن کیلئے حوالات میں بند کردیا گیا۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سگنل توڑنے کا جرمانہ 10ہزار ریال ہے۔ موبائل پر گفتگو اور بیلٹ نہ باندھنے پر 1500ریال جرمانہ لیا جارہا ہے۔ محکمہ ٹریفک کے عہدیدار نے توجہ دلائی کہ یہ صوتی پیغام مغالطوں اور تضادات سے بھرا ہوا ہے۔
 

شیئر: