Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

# پاکستان _ نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے بعد پاکستان _نواز ایک ٹرینڈ کی شکل میں سامنے آیا۔ 
بیشتر لوگوں نے اس پریس کانفرنس پر مثبت اور منفی ردعمل ظاہر کیا۔
احمد خان نے ٹویٹ کیا: نواز شریف اس ملک کے اصل ہیرو ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں جو کچھ کہا میں اسکی توثیق کرتا ہوں۔ یقین مانئے کہ اگر آپ بھی انکی پریس کانفرنس سنتے تو ضرور ہاں میں ہاں ملاتے۔
راجہ دلاور نے لکھا: معلوم نہیں نواز شریف کو کیا سوجھی کہ وہ اب باقاعدہ دھمکیاں دینے لگے ہیں۔ پاکستان کو پہلے ہی ٹرمپ دھمکی دے رہے تھے۔ اب نواز شریف بھی دھمکیاں دینے والوں میں شامل ہوگئے۔
خان صاحب آف بالا کوٹ نے اپنے ٹویٹ میں تحریر کیا: نواز شریف دھمکیاں دےکر اب عوام کی توجہ اپنی کرپشن کی طرف سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ ایسا نہیں چلے گا میرے بھائی!
ممتاز احمد نے ٹویٹ کیا: نواز شریف کی بات ضرور سنی اور سمجھی جائے کہ انہوں نے پریس کانفرنس میں کیا کہا۔
ماہ لقا لکھتی ہیں : اب تک نواز شریف کہاں تھے؟ پہلے ہی ہر بات پر عوام کو کیوں اعتماد میں نہیں لیا؟ اب کہہ رہے ہیں کہ میں پچھلی تمام باتیں بتا دونگا۔ اس ملک کا المیہ ہی یہی ہے کہ سیاستدانوں نے کبھی بھی اس قوم کو اعتماد میں لینا ضروری نہیں سمجھا۔
اسحاق محمد ٹویٹ کرتے ہیں : نواز شریف کو ان دنوں آخر ایسا کیا مسئلہ درپیش ہوا جب وہ قوم کو ہر بات بتانے کیلئے تیار ہوگئے۔ 
محمد احمد خان نے لکھا: اس وقت ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ ہم سب کو متحد ہوجانا چاہئے۔ سیاستدان بھی اب اپنی انتخابی مہم ترک کردیں اور ملک کے بارے میں سوچیں۔
ایمان احمد لکھتی ہیں: ملک کے بارے میں سیاستدان کہاں سوچتے ہیں۔ ان میں سے بیشتر تو اپنی جیب بھرنے کی سوچتے رہتے ہیں۔
********

شیئر:

متعلقہ خبریں