Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلائنڈ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے پر ہند کا انکار

 
دہلی: ہندنے پانچویں بلائنڈ ورلڈ کپ کیلئے اپنی ٹیم کو پاکستان آنے کی کلیئرنس دینے سے انکار کر دیا۔روایتی حریفوں کے مابین قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول میچ اب عجمان میں کھیلا جائے گا۔بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 8 جنوری سے ہو گا۔ میچز پاکستان اور یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق پاکستان اور ہند کی ٹیموں کا قذافی اسٹیڈیم میں افتتاحی روز میچ مقررتھا تاہم ہندوستانی وزارت خارجہ نے اپنی ٹیم کو پاکستان آنے کی کلیئرنس دینے سے انکار کے بعداس شیڈول میں تبدیلی کرا دی ، اب افتتاحی مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا۔روایتی حریفوں کے مابین میچ 12 جنوری کو متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کے اوول کرکٹ گراونڈ پر ہو گا۔ ایونٹ کافائنل 21 جنوری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ہند کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں اگر اسے پاکستان آنے کی این اوسی نہ ملی تو فائنل 19 جنوری کو شارجہ میں کھیلاجائے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق ورلڈ کپ میں ہند، نیپال ، بنگلہ دیش اور میزبان پاکستان اپنے میچز کا آغاز کریںگے۔ ورلڈ کپ میں شرکت کےلئے بنگلہ دیش اورنیپال کی ٹیمیں پاکستان پہنچےںگی۔ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں 7 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جس میں میزبان پاکستان ، ہند، نیپال اور بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور سری لنکا شامل ہیں۔ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی 6جنوری کو ہو گی جس میں ورلڈ کپ کےلئے تیار کیا گیا خصوصی نغمہ بھی پیش کیا جائے گا۔افتتاحی تقریب میں کونسل کے حکام سمیت مختلف ممالک کے کھلاڑی بھی موجود ہوںگے۔

شیئر: