Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایل جی وی 30 ایک اور رنگ میں متعارف کرادیا گیا‎

ایل جی کمپنی نے اپنے اسمارٹ فون وی 30 کو پنک رنگ میں متعارف کروا دیا ہے۔ فون کو اس سے پہلے چار رنگوں میں پیش کیا جا چکا ہے۔فون میں 6 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 200 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 16 میگا پکسل 13 میگا پکسل کے دو کیمرے اور فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔کنکٹیویٹی کیلئے فون میں وائی فائے ، بلیوتوتھ ، جی پی ایس، این ایف سی اور ہیڈ فون جیک سپورٹ دی گئی ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3300 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔فون کو صرف ایشیا اور یورپ میں ہی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: