Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی حج پالیسی پر مرکز کو عدالت کا نوٹس

نئی دہلی۔۔۔۔۔دہلی ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نئی حج پالیسی میں ان دفعات کو منسوخ کیا جائے جس کی رو سے معذور اور اپاہج افراد حج نہیں کرسکتے۔ اس عرضداشت پر عدالت نے حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس سی ہری شنکر پر مشتمل بنچ نے اس سلسلے میں وزارت برائے اقلیتی امور ، وزار ت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات اور حج کمیٹی آف انڈیا سے جواب طلب کیا ہے۔ وکیل گوروبنسل نے مذکورہ بالا عرضداشت داخل کی جس میں بتایا گیا ہے کہ نئی حج پالیسی میں چند دفعات شق 14،21اور 25کے خلاف ہیں جن کا تعلق دستور کے تحت برابری اور مذہبی آزادی سے ہے۔

شیئر: